انٹرنیٹ کے بغیر جی میل سے ای میل بھیجنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

129

اگر آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو یقیناً گوگل کی سروس جی میل پر بھی آپ کا اکاؤنٹ ہوگا۔

دفتری ملازمین، طالبعلموں اور مالیاتی اداروں سب کے لیے انٹرنیٹ ایک بنیادی ضرورت ہے اور ای میلز متعدد آفیشل کاموں کے لیے کی جاتی ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر انٹرنیٹ سروس دستیاب نہ ہو تو بھی آپ جی میل پر ای میل بھیج سکتے ہیں؟

درحقیقت یہ سہولت تو جی میل پر کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر بہت کم افراد کو اس کا علم ہے۔

اس سہولت سے آپ ای میل بھیجنے کے ساتھ ساتھ جی میل پیغامات کو پڑھ سکتے ہیں، جواب دے سکتے ہیں اور سرچ بھی کرسکتے ہیں۔

ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر آف لائن جی میل استعمال کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔

پہلے کیا کریں؟
جی میل کو آف لائن استعمال کرنے کے لیے پہلے تو جی میل سائٹ کو بک مارک کرلیں۔

جی میل آف لائن ٹرن آن کریں
جب انٹرنیٹ چل رہا ہو تو کمپیوٹر پر گوگل کروم کو اوپن کریں کیونکہ اسی ویب براؤزر پر آپ جی میل کو آف لائن استعمال کرسکتے ہیں اور ہاں انکوگنیٹو موڈ پر یہ طریقہ کار کام نہیں کرتا۔

تو براؤزر اوپن کرکے جی میل سائٹ پر جائیں اور وہاں سیٹنگز میں جاکر آف لائن سیٹنگز پر کلک کریں۔

وہاں ان ایبل آف میل کے باکس پر چیک لگائیں۔

وہاں سیٹنگز کا انتخاب کریں جیسے کتنے دن کے پیغامات آف لائن یوز کے لیے رکھنا چاہتے ہیں۔

اس کے بعد سیو چینجز پر کلک کریں۔

استعمال کیسے کریں؟
اگر انٹرنیٹ چل نہ رہا ہو اور جی میل استعمال کرنا ہو تو بک مارک میں جی میل پر کلک کریں۔

جب آپ کوئی ای میل آف لائن سینڈ کریں گے تو وہ ایک نئے آؤٹ باکس فولڈر میں چلی جائے گی اور سروس آن لائن ہوتے ہی دوسرے صارف کے پاس سینڈ ہوجائے گی۔

جی میل آف لائن ان انسٹال کیسے کریں؟
اس کے لیے جی میل کی آف لائن سیٹنگز میں جائیں اور ان ایبل آف لائن میل کو ان چیک کردیں۔

Comments are closed.