پاک قطردوستانہ تعلقات بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں،آرمی چیف

109

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر دوستانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطر کے سرکاری دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور نائب وزیراعظم و وزیر دفاع اعلیٰ ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دوستانہ تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہےہیں۔

ملاقات کے دوران شرکاء نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

Comments are closed.