ابھی بھی وقت ہے چوروں سے قوم کو بچالو، عمران خان کا اداروں کو پیغام

138

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنے اداروں کے خلاف جنگ کرنے نہیں نکلا اور اداروں کو پیغام دیتا ہوں کہ ابھی بھی وقت ہے چوروں سے قوم کو بچالو، ہم سب کے ہاتھ سے گیم نکل نہ جائے پھر اگر چاہو گے بھی تو روک نہیں سکو گے۔

پریڈ گراؤنڈ میں مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور پیٹرول کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ عوام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا تم چاہتے ہو ہم اپنے اداروں اور عدلیہ کے خلاف کھڑے ہوجائیں لیکن جان لو کہ قوم بھی میری ہے اور پولیس بھی میری ہے، میں ایک مقصد کے لیے نکلا ہوں اور یہ کہ امپورٹڈ حکومت نامظور۔

انہوں نے کہا کہ قوم بھی اس ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، آصف علی زرداری کے اثاثے ملک سے باہر جبکہ نواز شریف کے بیٹے ملک سے باہر ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جب روپے کی قدر گرتی ہے تو انکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں عمران خان نے 26 مئی کی صبح دھرنا نہ دینے کے فیصلے سے متعلق کہ کہا کہ اس دن شام کو انتشار ہونا تھا، پولیس اور رینجرز کے سامنے میری قوم نے کھڑا ہونا تھا، اگر اس وقت میں دھرنا دے دیتا تو ملک میں انتشار ہوتا جس کا ان کو فائدہ ہوتا، پولیس چھاپے نہ مارتی، شیلنگ نہ کرتی تو عوام کا سمندر اسی طرح آنا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم کا اداروں کو پیغام ہے ابھی بھی وقت ہے ان چوروں سے ملک کو بچالو۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے حوالے سے کہا کہ آصف علی زرداری نے صدر ہوتے ہوئے امریکا کو کہا مجھے بچالو اور حسین حقانی کے ذریعے امریکا کو پیغام بھیجا۔

Comments are closed.