برطانیہ میں جوہری ہتھیار سڑک کے ذریعے منتقل کرنے کا انکشاف

142

لندن:برطانیہ میں جوہری ہتھیار موٹر وے کے ذریعے منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا کے مطابق فوجی ٹرکوں میں موجود جوہری ہتھیاروں کو مختلف سڑکوں کے ذریعے منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

جوہری ہتھیاروں کے خلاف مہم چلانے والی تنظیم کے کارکنوں کا کہنا ہےکہ جوہری ہتھیاروں کے ٹرکوں کو کیمبریا ، لنکا سٹر اورلنکاشائرکی شاہراہوں سے اسکاٹ لینڈ کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔

جوہری ہتھیاروں کو بغیرکسی نشان اورشناخت والے فوجی ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔فوجی ٹرکوں میں برطانیہ کے ٹرائے ڈینٹ میزائل موجود ہونے کا بھی امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کی خفیہ طور پر منتقلی کا تعلق یوکرین جنگ سے بھی ہوسکتا ہے۔

Comments are closed.