کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جون میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 25 کروڑ ڈالرز جمع کرائے گئے۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جون میں مئی کے مقابلے میں 32 فیصد زائد رقم جمع کرائی گئی۔اعلامیے کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں جمع کرائی گئی مجموعی رقم 4 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے۔
ایس بی پی کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 22 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر نکالے گئے، 22 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا بیلنس 3 اعشاریہ 80 ارب ڈالر ہے۔
اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک اوورسیز پاکستانیوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پُرعزم ہے، حکومت اور ایس بی پی اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Comments are closed.