نیٹ فلکس کا سبسکرائبرز کے لیے سستے پیکجز متعارف کرنے کا فیصلہ

140

نیویارک:نیٹ فلکس نے سبسکرائبرز کے لیے سستے پیکجز متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا، اسٹریمنگ سروس کے مطابق ایک سال کے دوران اس کے دو لاکھ سکبسکرائبرز نے خیرباد کہہ دیا ہے۔

زیادہ تر سبسکرائبرز نے بڑھتے چارجز کی وجہ سے نیٹ فلکس چھوڑ دیا، اس کے علاوہ پاس ورڈ شیئرنگ ختم ہونے کے بعد بھی صارفین نے سروس ان۔سبسکرائب کی۔

نیٹ فلکس کے سی ای او ٹیڈ سرانڈوس نے کہا کہ ایسے پیمنٹ پلان جن میں صارفین کو اشتہار بھی دیکھنا پڑیں گے، ان کے چارجز میں کمی کی جائے گی۔

امریکی جریدے ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق اشتہار والا پلان جلد متعارف کروایا جائے گا ،سی ای او نے کہا کہ بہت سے صارفین کہتے ہیں کہ ہمیں اشتہارات سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن نیٹ فلکس بہت زیادہ مہنگا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک اشتہارات والا پلان متعارف کروائیں گے، یہ ان صارفین کے لیے ہے جو چاہتے ہیں کہ اشتہار دیکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن نیٹ فلکس کی قیمت کم ہو۔

Comments are closed.