وٹفورڈ : جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر اور جنرل سیکرٹری ساجد شاہین نے کہا کہ کٹھپتلی وزیر اعظم نے مظفر آباد سینٹرل پریس کلب کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے عوامی تشویش کے امور پر خو د مختار کشمیر کے حامیوں کے احتجاجی مظاہروں کو ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسی ’’ را‘‘کی سازش قرار دیتے ہوئے نہایت غیر مناسب طرز عمل کا اظہار کیا ،جو عین شر انگیز ی پر مبنی ہے۔
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اس گھٹیا اقدام کی شدید مذمت کرتی ہیں اورکٹھپتلی وزیر سے اس رویہ پر معافی کا مطالبہ کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کٹھپتلی وزیر اعظم ہوش کے ناخن لے اپنی عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرنا جرم کب سے بن گیا ۔کٹھپتلی تنویر الیاس کو آزادی پسندوں سے معافی مانگنا ہوگی نہیں تو پھر ہم احتجاج کا پورا حق رکھتے ہیں اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔
Comments are closed.