ملکہ برطانیہ کو زمینی جائیدادوں کی سب سے بڑی مالک کے طور پر چھوٹ مل گئی

126

لندن:ملکہ برطانیہ کو ملک میں زمینی جائیدادوں کی سب سے بڑی مالک کے طور پر چھوٹ مل گئی۔

میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کی اجازت کے بغیر پولیس تحقیقات کیلئے بالمورل اور سینڈرنگھم اسٹیٹس میں داخل نہیں ہوسکتی۔ مقامی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا کہ ملکہ کو حاصل استثنیٰ برطانیہ میں کسی بھی زمیندار کو حاصل نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کے فشنگ کاروبار میں بھی پولیس کو تحقیقات کیلئے ملکہ کی رضامندی لینا ضروری ہے۔ برطانیہ میں خود مختار استثنیٰ کے دیرینہ نظریے کے تحت، بادشاہ کے خلاف بطور سربراہ مملکت فوجداری اور دیوانی کارروائی نہیں کی جاتی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ریکارڈ 160 سے زائد برطانوی قوانین میں غیرمعمولی استثنیٰ حاصل ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جانوروں کی فلاح و بہبود سے لے کر کارکنوں کے حقوق تک درجنوں استثنیٰ میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments are closed.