لندن:انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل یو کے‘ نے ایک نئی مہم کا اعلان کیا جس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل پرستی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس مہم کا اعلان ایمنسٹی انٹرنیشنل برطانیہ کے مہم مینجر برائے (اسرائیل)/ فلسطین اور شام کے کرسچن بینیڈکٹ نے ٹویٹر کے ذریعے اسرائیلی نسل پرستی کو روکو، کے عنوان سے کیا گیا۔
بینیڈکٹ نے لکھا کہ عالمی مہم #EndIsraeliApartheid کی حمایت میں نئی ایمنسٹی یو کے ٹی شرٹس، بریفنگ اور دیگر تجارتی سامان مزید جلد آرہا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل یو کے میں کرائسز ریسپانس پروگرام کے ڈائریکٹر بینیڈکٹ نے عبرانی اخبار د کو بتایا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستی کے سخت نظام کو ختم کرنے میں مدد کرنے کے لیے ہماری مہم نے نسل پرستی اور امتیازی سلوک کی مخالفت کرنے والے لوگوں کی طرف سے بہترین ردعمل دیکھا ہے۔
ہم توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل کی نسل پرستی کے خاتمے کی مہم کی ٹی شرٹس اور دیگر مصنوعات مقبول ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی شرٹس کا پہلا سیٹ آنے والے دنوں میں دستیاب ہوگا اور فلسطینیوں کے ساتھ شراکت میں مزید اضافہ ہوگا۔
Comments are closed.