20 سال کے بعد ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں کمی

127

لندن:یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے مشترکہ یورپی کرنسی یورو کی قدر ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔

روس کی جانب سے یورپ کیلئے توانائی کی ترسیل روکنے کے خدشات کے پیش نظر یورو زون کساد بازاری کے خطرے کا شکار ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز یورو کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1.0007 دیکھی گئی۔

یوکرین پر روسی حملے کے وقت ایک یورو 1.15 امریکی ڈالر کا تھا۔ 2002کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر اس حد تک گری ہے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور روس کی جانب سے یورپ کیلئےقدرتی گیس کی سپلائی کی ممکنہ بندش کے خدشات نے اس مشترکہ کرنسی کو شدید دبائو کا شکار کیا ہے،جرمنی اور اٹلی جیسی بڑی معیشتوں کے روسی گیس پر بے انتہا انحصار نے سرمایہ کاروں کو ہیجان میں مبتلا کیا ہے۔

Comments are closed.