نیویارک:دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 18 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا کے 78 ممالک میں اب تک 18 ہزار سے زائد منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق کیسز کی زیادہ تعداد یورپی ممالک میں رپورٹ ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت منکی پاکس کے پھیلاؤ کو گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے چکا ہے۔
Comments are closed.