لوٹن:پی ٹی آئی کی پنجاب میں صوبائی حکومت قائم ہونے اور سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے فیصلے کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے۔
لوٹن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد پوٹھی نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا 62 فیصد آبادی والا صوبہ ہے جہاں کی عوام کی اکثریت نے عمران خان کو یہاں حکومت کا مینڈیٹ دیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کی اسی فیصد سے زیادہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت عوامی مفاد عامہ میں کام کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے وزیراعظم شہباز شریف اب ایک ڈمی وزیراعظم ہے اس بات کا سب کو ادارک ہے لیکن مخلوط حکومت سیاسی شہید بننا چاہتی ہے یہ اقتدار میں صرف مال بچانے اور کرپشن کرنے کے لئے بھان متی کا کنبہ آیا تھا جو پاکستان کی تباہی مچا چکا ہے اب یہ حکومت عمران خان کے ایک دھکے کی مار ہے چوہدری امین نے عمران خان پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پاکستانیوں کو مبارک دی ہے۔
Comments are closed.