لندن :سینٹرل لندن میں ایک شخص سے پیڈیکیب پر مختصر سفر کیلئے 500پونڈ وصول کیے گئے تھے جس نے بعد میں کیبس کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ اس وزیٹر نے29جولائی کو10منٹ کے سفر کیلئے کارڈ سے ادائیگی کی تو ڈرائیور نے اس کی توجہ ہٹا دی بعد میں اسے احساس ہوا کہ ڈرائیور نے مے فیئر سے سوہو تک کے مختصر فاصلے کیلئے اس کے اکائونٹ سے 500 پونڈ ڈرا کر لیے تھے۔ فی الوقت پیڈی کیب ڈررائیورز بغیر لائسنس کے آپریٹ کر سکتے ہیں اور اپنی پرائسز خود طے کر سکتے ہیں تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ نئے رولز متعارف کروائے جائیں گے ۔
اس شخص نے جو اپنا نام ظاہر نہ کرنا چاہتا ایل ڈی آر ایس کو بتایا کہ وہ دوستوں کے ساتھ نائٹ آؤٹ پر جاتے ہوئے اس سکیم کا شکار ہوا تھا ۔ اس نے کہا کہ میں نے کچھ ڈرنکس کر رکھے تھے مجھے اس کا احساس کرنا چاہیے تھا لیکن میں آنکھ بند کر کے اپنا کارڈ مشین میں ڈال دیا تھا ۔اور اس نے وہ کچھ کرنا تھا وہ اچھا کیا ۔ اس شخص نے اس واقعے کی اطلاع ویسٹ منسٹر سٹی کونسل کو دی ہے اور اسے امید ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جائے گا اور اسے میری رقم واپس کرنے کا حکم دیا جائے گا۔ اس نے کہا کہ میں 500 پونڈ جانے نہیں دوں گا ڈرائیور پر 5000 پونڈ جرمانہ کیا جانا چاہیے اور اس کی پیڈیکیب کو آف کر دیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو ٹیکسیز کی طرح ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں لائسنس یافتہ ہونے کی ضرورت ہے۔
دن کے اختتام پر یہ لڑکے کوئی بھی ہو سکتے ہیں ۔ ویسٹ منسٹر کونسل نے کہا کہ اس نے حال ہی میں ویسٹ اینڈ میں پیڈیکیب ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں کہ انہیں کیسے کام کرنا چاہیے ۔ ایک ڈرائیور جس نے مسافر سے تین منٹ کے سفر کیلئے 180 پونڈ کرایہ لیا تھا کو فروری میں ویسٹ منسٹر کونسل کے آپریشن کے دوران کرایہ واپس کرنے پر مجبور کیا گیا ۔ میٹروپولیٹن پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے بعد حال ہی میں چھ ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور شور مچانے اور مقامی لوگوں کو پریشان کرنے پر مجموعی طور پر 5000 پونڈ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ۔ایک اور پر غلط نام اور پتہ بتانے پر 1000 پونڈ سے زیادہ کا جرمانہ کیا گیا ۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شیپس نے اپریل میں کہا تھا کہ نئے قوانین متعارف کرائے جائیں گے جس کے ذریعے وہپیڈی کیبس یا رکشائوں کو کنٹرول کر سکیں گے جن کو انہوں نے وائلڈ ویسٹ آف پیڈی کیبس یا رکٹاز قرار دیا ہے۔
ویسٹ منسٹر کونسل لیڈر ایڈم ہگ نے کہا کہ غیر لائسنس پیڈی کیبس ویسٹ اینڈ بھر میں خطرناک اور شور مچانے والی ہیں اور یہ پریشان کن ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ایسے کافی ڈرائیورز ہیں جو پیومنٹس کو بلاک کرتے ہیں اور رات گئے ریذیڈنٹس اور بزنسزکو پریشان کرتے ہیں اوروزیٹرز سے کرائے کی مد میں بہت زیادہ رقم جاری کرتے ہیں یعنی انہیں لوٹتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہر کا وزٹ کرنے والے افراد کسی پریشانی ‘ خوف اور چھیڑ چھاڑ کے بغیر محفوظ انداز میں سفر کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم میٹ پولیس کے ساتھ مل کر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی پیڈی کیب ڈرائیور کے خلاف کارروائی کریں گے۔
Comments are closed.