والدہ کے مشورے پر لاٹری ٹکٹ لینے والا شخص ایک ملین پونڈز جیت گیا

130

لندن:پانچ بچوں کے باپ کواپنی آنجہانی والدہ کے مشورے پر عمل کرنے اور لاٹری کے دو ٹکٹ لینے کے بعد 1ملین سے زیادہ دولت مل گئی۔گلاسگو سے تعلق رکھنے والے رابرٹ کیمرون کے ہفتے کے روز لوٹو ڈرا میں پانچ نمبراور بونس بال ایک خوش قسمت ڈپ ٹکٹ سے میچ کرگئےجسے وہ شروع میں خریدنا بھول گئے تھے۔53سالہ کیمرون نے جمعہ 29جولائی کو تقریباً ایک سال میں پہلی بار لاٹری کے لیے ٹکٹ خریدا تھا ۔قرعہ اندازی کا علم ہونے پر جب اس نے اگلے دن نتیجہ چیک کیا، تو وہ ہنسنے پر مجبور ہوگیا، اسے احساس ہوا کہ اس نے صرف 3.70پونڈزجیتے ہیں اور سوچا کہ بس اتنی ہی انعامی رقم ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ماں ہمیشہ کہا کرتی تھی کہ ایک جیت مزید فتوحات کی طرف لے جاتی ہے ۔وہ ہمیں ہمیشہ کہتی تھیں کہ اگر آپ کچھ جیتتے ہیں تو اسے لے لیں اور اس رقم کو کسی اور جگہ لگا دیں۔اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میں ان کے مشورے پر عمل کروں گا اور اس رات کے لوٹو ڈرا کے لیے دو خوش قسمت ڈپس خریدوں گا۔ لیکن مسٹر کیمرون شروع میں اپنا ٹکٹ خریدنا بھول گئے تھے، اور اگر ان کا سب سے چھوٹا بیٹا یہ نہ پوچھتا کہ کیا وہ اسے لے کر جائیں گے، تو شاید وہ ہرگز جیت نہ پاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ دیکھ کر فیصلہ کیا کہ جب میں بہرحال دوبارہ باہر جا رہا ہوں تو میں اسڈا میں بھی جا سکتا ہوں اور خوش قسمت ڈپس حاصل کر سکتا ہوں۔ اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے کیا ۔30 جولائی کو لوٹو ڈرا کے لیے مسٹر کیمرون کے جیتنے والے نمبر 7، 16، 17، 19اور 33 جبکہ بونس بال 12تھی۔اس کے حق میں آنے والے خوش قسمت نمبروں کے باوجود، انہیں یہ سمجھنے میں تھوڑا وقت لگا کہ انہوں نے سات اعداد کی رقم جیت لی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے اپنے معمول کے ایک کپ چائے پی اور پھر سوچا کہ میں ان ٹکٹوں کو چیک کروں۔ میں ہمیشہ ایپ کو چیک کرتا ہوں اور یقیناً وہی مبارکبادی پیغام پاپ اپ ہوتا ہے جیسا کہ میری 3.70کی جیت کے ساتھ ایک دن پہلے ملا تھا۔

میں نے کچھ ایسا ہی دیکھنے کی توقع کی تھی اور جب میں نے پہلے دیکھا تو میں نے سوچا کہ 1000پونڈز جیتے ہیں۔میں ابھی آدھی نیند میں تھا، اس لیے میں نے دوبارہ دیکھا اور سوچا نہیں 100000تھے۔اس کے بعدمیں نے ٹکٹ کی تصدیق کے لیے نیشنل لاٹری لائن پر کال کی اور پتہ چلا کہ میں نے زندگی بدلنے والی رقم جیت لی ہےانہوں نے کہا کہ جس خاتون سے میں نے بات کی وہ خوبصورت تھی، لیکن مجھے ایک منٹ انتظار کرنا پڑا جب تک وہ سب کچھ چیک کر چکی تھی۔میں نے اسے یہ الفاظ کہتے ہوئے سننا کہ میں نے حقیقت میں 1000,000 پونڈزجیت لئے ہیں جو کہ بہت غیر حقیقی تھا۔ پہلا شخص جس کو اس بارے میں بتایا وہ میرا سب سے چھوٹا بیٹا تھا، لیکن اسے یہ باور کرانے میں کچھ وقت لگا کہ یہ سچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے اپنے چار بیٹوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں لیکن میں ہمیشہ ان کے ساتھ مذاق کرتا ہوں، اس لیے جب میں نے اپنے سب سے چھوٹے کو بتایا تو اس نے پہلے تو مجھ پر یقین نہیں کیا۔ مجھے اسے یقین دلانے میں آدھا گھنٹہ لگا کہ یہ حقیقت ہے۔ میں خود اس پر بالکل یقین نہیں کر سکا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں ابھی تک حیرت زدہ ہوں۔میں اس وقت ٹکٹ کو محفوظ رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں فکر مند تھا کہ میں اسے کھو نہ دوں، لہذا میں نے اسے تصویر کے پیچھے تصویر کے فریم میں رکھ دیا۔مسٹر کیمرون کے لیے خریداری کی فہرست میں سب سے پہلے ایک نیا گھر اور گاڑی ہوگی، انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ایک رینج روور کے ساتھ ساتھ خاندانی تعطیلات بھی چاہتے ہیں۔

Comments are closed.