بھمبر:آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے تھانہ سٹی کی حدود میں راستے کے تنازع پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا ہے ۔
میڈیا کے مطابق تھانہ سٹی بھمبر کی حدود بڑھنگ میں مبینہ طور پر راستے کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی، جس کی زد میں آ کر ناصرزمان شدید زخمی ہو گیا ، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ، پولیس کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر واجد نامی شخص نے کی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی چودھری ذوالقرنین سرفراز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments are closed.