غلام نہیں رہ سکتا اگر جان قربان کرنا پڑی تو اس سے گریز نہیں کروں گا، عمران خان

137

اسلام آباد:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں غلام نہیں رہ سکتا اگر جان قربان کرنا پڑی تو اس سے گریز نہیں کروں گا، یہ سیاست نہیں جہاد ہے اور اب لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ وارنٹ کے بغیر اغوا کیا گیا ہے، اگر اُس نے کوئی جرم کیا ہے تو صفائی کا موقع دیں اور پھر اُسے بے شک جیل میں ڈال دیں۔

عمران خان نے کہا کہ فیصلہ کر لیا ہے اب میں لڑوں گا ، اب بات سیاست کی نہیں جہاد کی ہے، میں غلام نہیں رہ سکتا اگر مجھے جان بھی قربان کرنا پڑی میں دوں گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو ظلم کرنے والوں کا حساب ہوگا، جن لوگوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے جان بھی دینا پڑی تو رکوں گا نہیں۔

Comments are closed.