اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جشن آزادی کے موقع پر غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے کا آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے سختی سے نوٹس لے لیا۔
میڈیا کے مطابق اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں میں گزشتہ روز غیرملکی خواتین سیاح کو ہراساں کیا گیا جس کا آئی جی نے نوٹس لیا اور اب واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات لے لی گئیں، تمام ملزمان کو شناخت کرکے گرفتار کیا جائے گا۔
اسلام آباد پولیس نے مزید کہا ہے کہ کیس کو ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ خود سپروائز کریں گے، یہ ایک افسوس ناک اور مجرمانہ فعل ہے اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اس کی بھرپور مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.