فلوریڈا:ناسا کا انسانوں کو چاند پر بھیجنے کا خلائی مشن ’آرٹیمس ون‘ چاند پر جانے کی ٹیسٹ فلائٹ کیلئے آج اُڑان بھرے گا۔
تفصیلات کے مطابق خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آرٹیمس امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے چاند کی طرف روانہ ہوگا۔ آرٹیمس مشن کے 322 فٹ اسپیس لانچ سسٹم راکٹ میں کوئی انسان نہیں ہوگا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کے ساتھ اورین کریو کیپسول بھی ہوگا۔ کیپسول چاند کے گرد چکر لگا کر اس کے مستقبل میں لوگوں کیلئے محفوظ ہونے کا اندازہ لگائے گا۔ آرٹیمس ون مشن 10 اکتوبر کو زمین پر واپس پہنچے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مشن کی کامیابی کے بعد آرٹیمس 2 کے ذریعے سال 2024 میں انسانوں کو چاند پر بھیجنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.