راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خواتین، بچوں، بزرگوں اور دیگر لوگوں سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق متاثرہ افراد کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کمراٹ/کالام سے ریسکیو کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ریسکیو کیے گئے افراد کے ساتھ وقت گزار، اس موقع پر متاثرہ افراد نے بحفاظت واپسی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف وہ بلکہ اس حوالے ان کے پریشان اہل خانہ بھی کافی مطمئن ہیں، آرمی کی بدولت بحفاظت واپسی ممکن ہوئی، سیلاب میں پھنس جانے پر ان کے اہل خانہ بے صبری سے ان کی منتظر تھے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کے علاقے کالام، بحرین، خوازہ خیلہ اور مٹہ کے علاقوں سمیت مختلف مقامات پر سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور آرمی کے دستوں کی امدادی سرگرمیوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
آرمی چیف نے بحران کے دوران موثر اور بروقت حکمت عملی اختیار کرنے اور قیمتی جانیں بچانے پر پشاور کور کو سراہا۔
Comments are closed.