لندن: سائوتھ لندن میں ایک شخص کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ آفیسرز نے بتایا کہ وہ پیر کو مقامی وقت تقریباً 21:50بی ایس ٹی پر ایک مشتبہ گاڑی کا تعاقب کر رہے تھے اور کرک سٹال گارڈنز سٹریتھم ہل میں ٹیکٹیکل کونٹیکٹ کرتے ہوئے تعاقب ختم کیا تھا ۔
خیال کیا جاتا ہے کہ وکٹم کی عمر 20سال تھی جس کو گولی مای گئی جو بعد منگل کو تقریباً 00:15بی ایس ٹی پر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ میٹ نے کہا کہ اس کی فیملی سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں اور پولیس واچ ڈاگ اس واقعے کی انویسٹی گیشن کر رہا ہے ۔
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے سڑک بند کر دی ہے۔ انڈی پینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ ( آئی او پی سی ) کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیٹرز کو جائے وقوع پر بھیجا گیا ہے تاکہ وہاں سے شواہد جمع کرنا شروع کریں ۔
ایک بیان میں اس کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام تر خیالات اور ہمدردیاں اس خوف ناک واقعے سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں ۔
Comments are closed.