امریکا کا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

123

واشنگٹن: امریکی حکومت نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ہیوسٹن میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے رکن پارلیمان شیلا جیکسن نے خطاب کیا اور شہریوں میں دل کھول کر عطیات دیئے۔

رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے اپنے دورۂ پاکستان سے متعلق بتایا کہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور متاثرین کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔ دورے کے بعد اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کی جس کی بنیاد پر پاکستان کو مزید 20 ملین ڈالرز امداد کی منظوری دے دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جوبائیڈن حکومت پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا تھا اور اب مزید 2 کروڑ ڈالر کی امداد کی بھی منظوری دیدی گئی۔

Comments are closed.