روس اور کریمیا کو ملانے والا واحد پل دھماکے سے تباہ، 3 افراد ہلاک

114

ماسکو:روس اور کریمیا کو جوڑنے والے پل پر ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

کریمیا اور روس کو ملانے والے واحد پل پر دھماکے کے نتیجے میں کارگو ٹرین اور گاڑیوں میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی اوردو میل طویل پُل کا بڑا حصہ گرگیا۔روسی حکام کا کہنا ہے ٹرک بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوئے، ساحل پر کھڑے کئی بحری جہاز ڈوب گئے، سڑک اور ریل پل پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

یہ پل یوکرین میں روسی فوجی ساز وسامان پہنچانے کا ایک اہم راستہ تھا ور دھماکے کے بعد روڈ ٹریفک کیلئے استعمال ہونے والا پل کا حصہ گرگیا ہے۔

دومیل طویل پل صدی کی بہترین تعمیر ہے، اس پل کو دوہزار اٹھارہ میں کھولا گیا تھا اور اسے روس کریمیا ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے ملانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

Comments are closed.