قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: مرکزی ایپکس کمیٹی بنانے اور نیکٹا کو فعال کرنے کا فیصلہ

113

اسلام آباد:قومی سلامتی کمیٹی نے سوات اور ملک کے دیگر حصوں میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیراعظم کی زیر صدارت مرکزی سطح پر ایپیکس کمیٹی بنانے اور نیکٹا کو بھرپور طریقے سے فعال کرنے فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا کے علاوہ آرمی چیف،سروسز چیفس،حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، متعلقہ حکام نے امن و امان کی صورتحال پر شرکا کو بریفنگ بھی دی۔

قومی سلامتی کے اجلاس میں ملک میں امن وامان کے قیام اور وطن عزیز کی سلامتی و دفاع کے لئے پاک فوج، رینجرز، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے کردار کو سراہا اور اس عظیم مقصد کے لئے شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

شرکا نے شہدا کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے اعتراف کیا کہ شہدا نے ملک وقوم کے لئے جرات و بہادری اور شجاعت کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں۔ اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔

Comments are closed.