لندن:برطانیہ میں7نومولود بچوں کے قتل کے الزامات کا سامنا کرنے والی نرس سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس نے ایک بچی کو قتل کرنے کے بعد اس کے والدین کو تعزیتی خط بھیجا۔
میڈیا کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ برطانیہ کے بچوں کے ہسپتال میں لوسی لیٹبی نامی نرس نے ایک نومولود بچی کو تین مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی اور وہ چوتھی بار میں کامیاب ہوگئی۔
خاتون نرس پر الزام ہے کہ اس نے 2015 سے 2016 کے دوران ایک بچی سمیت 7 نومولود بچوں کو قتل کیا جبکہ اسی دوران ملزمہ نے 10 بچوں کو قتل کرنے کی بھی کوشش کی۔
رپورٹس کے مطابق 32 سالہ نرس کا ٹرائل مانچسٹر کی عدالت میں جاری ہے جبکہ اس نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔
Comments are closed.