رائل میل کا اگست تک 10 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

92

لندن:برطانیہ کی سب سے بڑی پوسٹل کمپنی رائل میل نے بڑھتے ہوئے خسارے اور گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ورکر ہڑتال کے باعث آئندہ سال اگست تک دس ہزار ملازمتوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔پوسٹل کمپنی نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے کارکنوں کو مطلع کرنا شروع کر دے گی ۔

رائل کےمطابق کمپنی کاسالانہ نقصان ساڑھے 300 ملین ہوجائے گااور اگر ہڑتال جاری رہتی ہے تو نقصانات 450 ملین تک پہنچ سکتے ہیں ۔رائل میل کے چیف ایگزیکٹو سائمن تھامسن نے ملازمتیں ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن انتہائی افسوسناک ہے ۔

واضح رہے رائل میل کے ورکر کئی ماہ سے تنخواہ میں اضافے کے لئے ہرتال کر رہے ہیں ۔جس سے پوسٹل کمپنی رائل میل کو کئی ملین پاؤنڈ کا نقصان ہو رہا ہے۔

سی ڈبیلو یو کے جنرل سیکرٹری ڈیو وارڈ نے کہا کہ رائل میل کا اعلان "مجموعی بدانتظامی کا نتیجہ ہے اور یومیہ ڈیلیوری کو ختم کرنے کی ناکام کاروباری ایجنڈے، پوسٹل ورکرز کی شرائط، تنخواہوں اور شرائط کی تھوک سطح میں کمی اور رائل میل کو تبدیل کرنا ہےلیکن مسٹر تھامسن نے کہا ہے کہ ہر ہڑتال کا دن ہماری مالی حالت کو کمزور کرتا ہے۔

رائل میل نے کہا کہ اگر کارکن مزید واک آؤٹ کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں تو "پورے سال کا نقصان پر بڑھ جائے گا ۔اپنے مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران رائل میل نے کہا کہ ہڑتال سے پچھلے سال کے 235 ملین پونڈز کے مقابلے میں 219 ملین پونڈکاآپریٹنگ نقصان ہوا۔

Comments are closed.