یورپی یونین میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو مشکلات

100

برسلز: یورپی یونین میں بجلی و گیس کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے موسم سرما کے دوران آٹوموبیل انڈسٹری کے کئی پیداواری پلانٹس بند ہونے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی فنانس اینڈ انشورنس کمپنی ایس اینڈ پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ موسم سرما آنے والا ہے جبکہ دنیا میں کورونا وائرس کے اثرات موجود ہیں اور روس یوکرین جنگ کے دھچکے لگ رہے ہیں۔

ایسی صورتحال میں جہاں پیداواری مسائل پیدا ہو رہے ہیں وہیں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو پرزہ جات بالخصوص سیمی کنڈکٹرز کے حصول میں مسائل کا سامنا ہے،نتیجتاً، آٹو انڈسٹری کو بجلی و گیس کی قیمتوں کے دباؤ کا سامنا بھی رہے گا۔

بتایا ہے کہ توقع تھی کہ رواں سال کے آخر تک چار سے ساڑھے چار ملین یونٹس تیار ہو جائیں گے لیکن بحران اسی طرح جاری رہا تو یہ تعداد کم ہو کر 2.75؍ ملین یونٹس تک جا سکتی ہے۔

Comments are closed.