برطانیہ: ویلز کی پولیس مجرم پکڑنے کیلئے رکشے استعمال کرے گی

106

ویلز:برطانیہ کے علاقے ویلز میں پولیس نے جرائم سے لڑنے کے لیے رکشے استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ویلز کے علاقوں نیوپورٹ اور Abergavenny میں پولیس اہلکاروں کے دن اور رات کے گشت کے لیے اس منفرد سواری کا انتخاب کیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے پارکس اور دیگر عوامی مقامات میں گشت کے لیے 3 پہیوں والے رکشے استعمال کیے جائیں گے۔ابھی یہ معلوم نہیں کہ یہ رکشے کتنی تیز رفتاری سے سفر کرسکیں گے۔

مقامی پولیس کے سربراہ Damian Sowrey نے بتایا کہ اس سے رہائشیوں کو پولیس اہلکاروں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک لوگوں کا ردعمل مثبت رہا ہے اور والدین نے اہلکاروں کو بتایا کہ اب رات کو بچے باہر ہونے پر وہ انہیں محفوظ محسوس کریں گے۔

Comments are closed.