سری نگر:کُل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین اور اتحاد المسلمین کے بانی مولانا عباس انصاری طویل علالت کے بعد 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مولانا عباس انصاری طویل عرصے سے علیل تھے اور دو دن قبل ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی۔ وہ مسلسل گھر پر ہی اپنے معالجین کے زیر علاج تھے لیکن جانبر نہ ہوسکے۔
تمام عمر مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے لیے کوشاں اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے لیے سرگرم رہنے والے مولانا عباس انصاری کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
اپنی جدوجہد کے دوران مولانا عباس انصاری نے قابض بھارتی فوج کے جبر، تشدد اور قید و بند کی صعوبتوں کا ڈٹ کر سامنا کیا اور آخری سانس تک اپنے مشن پر قائم رہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مولانا عباس انصاری کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جدوجہد اور مشن پر ڈٹے رہنے کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔
Comments are closed.