لندن:یوایس وچ کے مطابق انرجی کے بحران کی وجہ سے لوگ گیس اور بجلی کے قبل ازادائیگی میٹر لگوانے پر مجبور ہورہے ہیں،یوایس وچ کی ویب سائیٹ کے مطابق مارچ سے اب تک 6ماہ کے دوران 60,000افراد پری پیڈ میٹر لگوائے ۔ یوایس وچ کے مطابق پری پیمنٹ کرانے والے زیادہ تر لوگ محتاج اور خطرات سے دوچار ہیں اور جب وہ ادائیگی نہیں کرپاتے ہیں تو ان کے کنکشن کاٹ دئے جاتے ہیں۔وزرا کا کہناہے کہ اگلے سال انتہائی مجبور افرادکو انرجی بلز کی ادائیگی کیلئے سپورٹ فراہم کریں گے۔
برطانیہ کے بیشتر گھرانے گیس اور بجلی کے بلز براہ راست ڈیبٹ کے ذریعے ادا کرتے ہیں آفجیم کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے یوایس وچ نے پتہ چلایا کہ برطانیہ کہ کم وبیش 7.4ملین خاندان پری پیمنٹ میٹر استعمال کررہے ہیں جبکہ گزشتہ اکتوبر میں 7.3ملین گھرانے پری پیمنٹ میٹر استعمال کررہے تھے،یو ایس وچ کا کہناہے کہ جو لوگ انرجی بلز کی ادائیگی میں دشواری محسوس کرتے ہیں سپلائیر ان کے پری پیمنٹ میٹر لگادیتے ہیں اس سے ان لوگوں کو انرجی کے استعمال کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
پری پیمنٹ میٹر لگوانے والے لوگ بل بہت زیادہ بڑھ جانے کی صورت میں خود کنکشن منقطع کرسکتے ہیں ۔یوایس وچ کا کہناہے کہ اس موسم سرما کے مہینے میں 10,000پری پیمنٹ میٹر لگائے جائیں گے جس سے مزید ہزاروں افراد خطرے میں پڑجائیں گے ،ڈائریکٹر ریگولیشن رچرڈ Neudegg کا کہنا ہے کہ پریشان کن بات یہ ہے کہ اپریل میں جب انرجی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا تو مزید گھرانے پر ی پیمنٹ میٹر لگوانے پر مجبور ہوں گے۔
ان کا کہناہے کہ پری پیمنٹ میٹر لگوانے والے جب دیکھیں گے کہ بل ان کی سکت سے بڑھ رہاہے تو وہ خود ہی کنکشن منقطع کرلیں گے اس طرح بڑی تعداد میں لوگ اندھیرے کا شکار ہوجائیں گے۔ اپریل میں بلز میں اضافے کے بعد ایک اوسط گھرانے کو سالانہ کم وبیش 2,500پونڈ اداکرناہوں گے جبکہ گزشتہ سال موسم سرما میں بلز کی مالیت 1,277پونڈ تھی ،نئے چانسلر جرمی ہنٹ کا کہناہے کہ حکومت اگلے سال اپریل میں اپنی سپورٹ میں کمی کردے گی جبکہ انتہائی غریب اور لاچار لوگوں کا تحفظ کیاجائے گا۔
لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کس طرح کی امداد دستیاب ہوگی جس کی وجہ بلز کے 4,000پونڈ تک پہنچ جانے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ،یو ایس وچ کا کہناہے کہ حکومت پری پیمنٹ میٹر لگوانے والوں کو ترجیح دے گی ،محکمہ تجارت کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے انرجی کی قیمتوں کی ضمانت سے اس سال موسم سرما میں بلز میں کم وبیش ایک تہائی کی کمی ہوجائے گی۔اس نے یہ بھی کہاہے کہ انتہائی لاچار اور ضرورت گھرانوں کو اضافی براہ راست 1,200پونڈ کی ادائیگی کی جارہی ہے ایک ترجمان نے کہا کہ وزارت خزانہ انرجی سپورٹ پر نظر ثانی کے دوران انتہائی ضرورت مندوں پر توجہ مرکوز رکھے جبکہ ٹیکس دہندگان پر بھی بوجن کم کیاجائے گا۔
Comments are closed.