برطانیہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کاروباری طبقہ کیلئے کاروبار کھلا رکھنا ناممکن ہوگیا

102

لندن:مہنگائی کے باعث برطانیہ میں بڑی تعداد میں پبس اور ریسٹورنٹس رواں سال کے آخر تک اپنے کاروبار کو بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گےکیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کاروباری طبقے کے لئے یہ ناممکن کردیا ہے کہ وہ مزید اپنے کاروبار کو کھلا رکھ سکیں۔

سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ اشیائے خورد و نوش اور توانائی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ تسلسل سے جاری ہے جس کے رکنے کیا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔ برطانیہ کی بڑی ٹریڈنگ ایسو سی ایشنز نے برطانوی حکومت سے یہ مطالبہ کیاہے کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں ورنہ برطانیہ میں بڑی تعداد میں پبس اور ریسٹورنٹس اس سال کے آخر تک بند ہوجائیں گے ۔

کاروبار میں نقصان کی ایک وجہ مہنگے بجلی اور گیس کے بلز سمیت کھانے پینے کی مہنگی اشیاء ہیں ۔ لوگوں نے بھی اب بچت کرنے کے لئے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں کھانا کھانا کم کردیا ہے کیونکہ مہنگائی نے گاہکوں کی خرچ کرنے کی طاقت کو کمزور کر دیا ہے ۔

برطانیہ کے نئے منتخب وزیر اعظم رشی سوناک سے یہ ڈیمانڈ کی جارہی ہے کہ اس بارے میں جلد کچھ کریں اور ہاسپٹیلٹی سیکٹرز کے لئے ویلیو ایڈیٹ ٹیکس کو کم کرنے سے کسٹمرز میں اعتماد بحال ہوگا اور یہی عمل ہماری معیشت کے لئے انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے ۔

Comments are closed.