انگلینڈ میں بیشتر اسکولز رقم بچانے کیلئے ٹیچرز کی تعداد کم کرسکتے ہیں، این ا یچ ٹی یونین

97

لندن:ہیڈ ٹیچرز یونین اے این ایچ ٹی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں بہت سے اسکولز پیسہ بچانے کیلئے ٹیچرز کی تعداد یا ان کے گھنٹے کم کرنے پر غور کررہے ہیں۔ این اے ایچ ٹی کے سینپ شاٹ سروے میں 11000جواب دہندگان میں سے66فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ٹیچنگ اسٹنٹس کی تعداد یا ان کے گھنٹوں کو کم کردیں گے تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں رقم کو بچایا جائے جبکہ سروے میں نصف جواب دہندگان نے کہا کہ وہ ٹیچرز کی تعداد کو کم کردیں گے۔ اسکولز فنڈنگ میں اضافہ ہورہا ہے لیکن پے انرجی بلز میں تیزی کے ساتھ ہونے والے اضافے کی وجہ سے اسکولز کے مجموعی اخراجات بڑھ رہے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے اس سال اسکولز فنڈنگ میں4بلین تک اضافہ کیا ہے۔ اگلے ہفتے حکومت کے آٹم اسٹیٹمنٹ سے قبل جس میں بڑے پیمانے پر پبلک فنڈنگز میں کٹوتیاں کیے جانے کی قوی امید ہے، اس سروے میں ہیڈ ٹیچرز اور اسکولز سے این اے ایچ ٹی نے اسکولز بجٹس کے انتظامات کے بارے میں استفسار کیا ہے۔ ہیڈ ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ اس سروے میں11000جواب دہندگان نے اس سال اسکولز کے بارے میں کیے جانے والے فیصلوں کے حوالے سے اچھا ریویو پیش کیا ہے۔

اس سروے میں جواب دینے والوں میں نصف سے زائد یعنی54فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ وہ جب تک اپنے اخراجات میں کٹوتیاں نہیں کریں گے تو وہ اپنے بجٹس میں توازن قائم نہیں کرسکیں گے۔ سروے میں بہت سے جواب دہندگان نے متنبہ کیا کہ انہیں بچوں کے لیے سپوٹ کو کم کرنا پڑے گا، جیسا کہ مینٹل ہیلتھ ایشوز کے لیے کونسلنگ یا انفرادی طور پر طلبہ کے اضافی مدد، ویسٹ بروم والے میں ایٹن ویلی پرائمری کی ہیڈ ٹیچر کلیری ایونز نے کہا کہ اسکولز کو ناپائیدار پرائسز میں اضافے سے ہونے والی لاگت کو والدین کو پاس کرنے کے بچانے کی کوشش میں خاصی قیمت چکانا پڑے گی۔ زیادہ تر اسکولز کا بجٹ پے پر خرچ ہوتا ہے اور5فیصد پے اضافہ جو انگلینڈ میں بیشتر اسکولز کے اساتذہ نے حاصل کیا ہے کی وجہ سے اسکولز کی فنانسز پر بڑے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

سروے میں جواب دہندگان نے کہا کہ پے اضافے کے علاوہ اسکولز کے دیگر اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں۔ صرف ایٹن ویلی پرائمری کے لیے اسٹاف کی لاگت کے بل میں سالانہ 90000پونڈ کا اضافہ ہوا ہے اور رقم کی ادائیگی موجودہ بجٹ کے اندر سے ہی کی جائے گی۔ جواب دہندگان نے کہا کہ ریسپیشن کلاس کے لیے فارم کے بس ٹرپ کی لاگت870پونڈ سے بڑھ کر1070پونڈ ہوگئی ہے جبکہ ایکسرسائز بک جیسی سپلائیز کے اخراجات54 پی سے بڑھ کر65 پی تک پہنچ گئے ہیں۔ اسکول کیٹررز کا کہنا ہے کہ وہ اپریل سے اپنی سروسز کے لیے مزید18000پونڈ چارج کریں گے۔ جس کی وجہ سے فراہم کیے جانے والے ہر کھانے کی لاگت2.30پونڈ سے بڑھ کر2.87پونڈ ہوجائے گی۔

جب آپ اس میں دودھ کے نرخوں میں اضافے کو شامل کرلیں پیپر کی قیمت، اسکول ٹرپس کے اخراجات تمام اساتذہ اسکول اسٹینٹس کی تنخواہوں میں اضافہ شامل کرلیں تو اس سے اسکولز کا مستقبل ناپائیدار دکھائی دیتا ہے۔ مسز کلیر ایونز نے بی بی س سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے مصارف زندگی اور دیگر اخراجات کی وجہ سے اسکولز کے بجٹس پر زبردست مالی دبائو پڑ رہا ہے۔ اگر اسکولز کو حکومت کی جانب سے مزید فنڈنگ فراہم نہیں کی جاتی تو انہیں ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اپنی سروسز اور سہولتوں میں کمی کرنا پڑے گی۔

فکسڈ انرجی ڈیل کی وجہ سے ایٹن ویلی پرائمری بہت سے دیگر اسکولز کے مقابلے میں بہتر مقام پر ہے۔ اس لیے وہ کسی ٹیچرز کی چھانتی پر غور نہیں کرے گا لیکن اس نے فیصلہ کیا ہے کہ جو اسکول اسسٹنٹس اسکول کو چھوڑ چکے ہیں وہ اس کا متبادل نہیں رکھے گا۔ ایٹن ویلی اسکول بچوں کے لیے کلاس روم میٹر بلز پر اخراجات میں سالانہ45000پونڈ کی کٹوتی کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ فار فسکل اسٹڈیز میں انڈی پینڈنٹ اکانومٹس کا کہنا ہے کہ2010ء سے2019ء تک تقریباً ایک دہائی میں فی طالب علم اسپینڈنگز میں کمی کے بعد مالی اعتبار سے اسکولز کے بجٹس میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے مقابلے میں لاگت کہیں تیزی کے ساتھ بڑھی ہے، جس کی وجہ سے ان کو مالی اعتبار سے مشکلات درپیش ہیں۔

Comments are closed.