مانچسٹر ائرپورٹ کا ایک رن وے مرمت کیلئے بند

98

مانچسٹر:مانچسٹر ائرپورٹ کا ایک رن وے ہنگامی مرمت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ بندش رن وے 23R پر گڑھے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ مبینہ طور پر اس کی وجہ سے کئی پروازیں تاخیر کاشکارہوگئیں یا ان کارخ موڑ دیا گیا ۔

ہوائی اڈے کے ترجمان نے کہاکہ گذشتہ روزصبح ہم نے اپنے معمول کے معائنے کے دوران رن وے ون پر سطح کی خرابی کی نشاندہی کی۔ حفاظت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہے گی۔

لہٰذا احتیاط کے طور پر، ہم عارضی طور پر رن ​​وے ٹو سے تمام پروازیں چلا رہے ہیں جبکہ ہم فوری طور پررن وے کو درست کریں گے،اس کے نتیجے میں آمد اور روانگی دونوں پروازیں میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے اور ہم مسافروں سے کسی بھی تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔

Comments are closed.