ہیتھرو ایئرپورٹ پر سامان ہینڈلر کی ہڑتال،مسافر پریشان،پروازوں کی تاخیر کا خطرہ

98

لندن:ہیتھرو ائر پورٹ پر اندرون و بیرون ملک کے سفر کیلئے آنے والے مسافروں کی بڑی تعداد کو اس وقت شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا جب 350سامان ہینڈلرز نے اچانک 72گھنٹے کی ہڑتال شروع کر دی ،کہا جا رہا ہے اس ہڑتال کی وجہ سے پروازوں کو تاخیر اور منسوخی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا ، ہوائی اڈے پر ایک نجی ٹھیکیدار کے زمینی عملے نے 72 گھنٹے کی ہڑتال شروع کردی جس سے مسافروں کو سخت پریشان کا سامنا ہوا۔

مینزیز کے لیے کام کرنے والے یونائیٹ کے تقریباً 350اراکین صبح 4بجے نینے روڈ اور باتھ روڈ کے جنکشن کے شمال کی جانب ایک پکیٹ لائن کے ساتھ واک آؤٹ کر گئے ،ہڑتال سے ائر کینیڈا، امریکن ائر لائنز، لفتھانزا، سوئس ائر، ائر پرتگال، آسٹرین ائر لائنز، قنطاس، مصر ائر، ائر لنگس اور فنیئر کے مسافر متاثر ہوں گے، ممبران کی جانب سے ایک بہتر پیشکش کو قبول کرنے کے بعد Dnata پر کارکنوں کو شامل کرنے والی ہڑتالیں ختم کر دی گئی ہیں۔

مینزیز کے کارگو اور ٹرکنگ سیکشنز میں کام کرنے والے کارکنوں کی ہڑتال کی کارروائی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے تاکہ کارکنوں کو بہتر پیشکش پر ووٹ ڈالا جا سکے، ڈناٹا اور مینزیز کی کارگو ہڑتال آگے نہ بڑھنے کی وجہ سے قطر ائرویز سے فیفا ورلڈ کپ میں جانے والے مسافر براہ راست متاثر نہیں ہوں گے ۔یونائیٹ کے جنرل سیکرٹری شیرون گراہم نے کہامینزیز میں یونائیٹ کے ممبران اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کہ ہیتھرو میں طیارے محفوظ طریقے سے چلیں، مینزیز ایک امیر کمپنی ہے اور یہ اپنے کارکنوں کو تنخواہ میں معقول اضافہ ادا کرنے کی پوری طرح متحمل ہوسکتی ہے۔

مینزیز میں یونائیٹ کے اراکین کو یونین کی جامع حمایت حاصل ہوگی۔ یونائیٹ نے کہا کہ مینزیز نے ریٹیل پرائس انڈیکس ( آر پی آئی ) افراط زر کی شرح 14.2 فیصد سے نیچے تنخواہ کی پیشکش کی تھی۔ یونائیٹڈ کے علاقائی افسر کیون ہال نے کہاہڑتال کی کارروائی سے ہیتھرو میں مسافروں کے لیے لامحالہ شدید تاخیر ہو گی لیکن یہ تنازع مکمل طور پر مینزیز کا اپنا ہے۔

اس کے پاس اپنے اراکین کو مناسب تنخواہ کی پیشکش کرنے کا ہر موقع ملالیکن اس نے ضد کے ساتھ ایسا کرنے سے انکار کر دیا مینجنگ ڈائریکٹر ائرپورٹ آپریشنز (گراؤنڈ ہینڈلنگ اینڈ کارگو) نے کہا کہ ہمیں اس پے ایوارڈ معاہدے پر پہنچنے پر خوشی ہے جو کہ برطانیہ میں اپنے ملازمین کیلئے ہمارے لیے بہت زیادہ احترام کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments are closed.