مقبوضہ کشمیر: عالمی ہیومن رائٹس تنظیموں کا خرم پرویز کی فوری رہائی کا مطالبہ

91

لندن:ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی12بین الاقوا می تنظیموں نے مشترکہ طور پر غیر قانونی طورپر نظر بند انسانی حقو ق کے کشمیری علمبردار خرم پرویز کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیاہے۔

خرم پرویز کی نظربندی کوایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے انسانی حقوق کی12بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے دستخط شدہ ایک بیان میں مودی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنوں کی سرگرمیوں کوغیر قانونی قرار دینا بند کرے۔

بیان میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی حکام پرخرم پرویز کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور اس کے خلاف تمام مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو تحفظ ملنا چاہیے نہ کہ ان کے خلاف جھوٹے الزامات کے تحت مقدمات چلائے جائیں۔

بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایشین فیڈریشن اگینسٹ انوولنٹری ڈسپیئرنس ، ورلڈ الائنس فار سٹیزن پارٹی سی پیشن،فورم ایشیا فرنٹ لائن ڈیفنڈرز ، ہیومن رائٹس واچ، انٹرنیشنل کمیشن جیورسٹس ، انٹرنیشنل فیڈریشن فار ہیومن رائٹس،انٹرنیشنل سروس فار ہیومن رائٹس، منائرٹی رائٹس انٹرنیشنل، اسٹیچنگ دی لندن سٹوری اور ورلڈ آرگنائزیشن اگینسٹ ٹارچر کے دستخط موجو ہیں۔

Comments are closed.