برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی لہر جاری، مانچسٹرایئرپورٹ بند

99

لندن:برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی لہر جاری ہے قومی محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ90% امکان ہے کہ بولٹن میں اگلے چند روز میںشدید سرد موسم اور برفانی حالات کا سامنا ہوگا لیول 3الرٹ بدھ کی شام 6بجے سے پیر 12دسمبر کی صبح 9بجے تک انگلینڈ کے کچھ حصوں میں موجود ہے۔

دوسری جانب برف باری کے باعث مانچسٹر ایرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے سرد موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آرکٹک سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم انتہا ئی سرد اور برف باری کی شدت میں اضافہ ہو گا جس سے لوگوں کی صحت پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے موسم میں دور دراز کا سفر کرنے اور باہر نکلنے سے اجتناب کیا جائے جس سے ان کے لیے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سرد موسم کمزور مریضوں کے لیے صحت کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے اور سروسز کی فراہمی میں خلل ڈال سکتا ہے۔ ہمیں بدھ کی شام سے جمعرات تک سرد حالات کے لیے بھی تیاری کرنی چاہیے کیونکہ آرکٹک سے ہوا ملک کے جنوب میں پھیلتی ہے۔ وسیع ٹھنڈ اور ممکنہ طور پر شدید ٹھنڈ کے ساتھ راتوں کے بہت سرد ہونے کی توقع ہے۔ دن کے دوران، ممکنہ طور پر درجہ حرارت انجماد کے قریب یا اس سے کچھ اوپر رہے گالیکن رات بھر درجہ حرارت گر جائے گا۔

علاوہ ازیں ہفتہ کی صبح ہونے والی برف باری کے باعث مانچسٹر ایرپورٹ کو بند کر دیا گیا اور پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کے ایرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا برطانوی میڈیا کے مطابق مسافروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی پروازوں کے سلسلے میں اپنے متعلقہ ائر لائن آفس سے رابطہ قائم کریں تاہم بیرون ملک جانے والی پروازوں کو ہولڈ پر رکھا جا رہا ہے جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایسا کرنا مسافروں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے تاہم اس سلسلے میں جلد ہی دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔برطانوی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز برطانیہ میں شدید سردی کی لہر جاری رہے گی ۔محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں برف باری اور تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیشگوئی کی ہے ۔

برطانوی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلے جبکہ برطانوی ہیلتھ کے سب سے بڑے ادارے این ایچ ایس نے کہا ہے کہ برطانیہ میں شدید سرد موسم شہریوں کی صحت پر اثر انداز ہو سکتا ہے محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے ۔میٹ آفس نے شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں کے لیے یلو رنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔ موسمیاتی پیشگوئی میں کہاگیا ہے کہ برفباری اور خراب موسم ،سائوتھ ایسٹ انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں سفر کرنا مشکل ہوگا۔

پیشگوئی میں کہاگیاہے کہ موسم کی خرابی اور برفباری کی وجہ سے بعض دیہی علاقوں سے رابطہ کٹ جانے کا اندیشہ ہے۔اسکاٹ لینڈ،شمالی آئر لینڈ ،ویلز اور سائوتھ ویسٹ انگلینڈ کیلئے یلو وارننگ جاری کر دی گئی۔اتوار کو لندن اور سائوتھ ایسٹ سمیت پورے برطانیہ میں برف پڑنے کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 10درجہ سینٹی گریڈ تک گرجانے کا اندیشہ ہے ،محکمہ موسمیات کے چیف اسٹیو ولنگٹن کا کہنا ہے کہ دن کے وقت بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے صرف چند درجے زیادہ رہے گا اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت 10 درجہ تک گرجانے کاامکان ہے ،درجہ حرارت کم رہنے کے امکان کے باوجود سال کے اس حصے میں یہ درجہ حرارت غیر معمولی نہیں ہے تاہم پیر کی صبح جنوبی انگلینڈ میں بعض مقامات پر جما دینے والی کہر پڑنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.