چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے ملاقات

105

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے ملاقات،ملاقات میں 29سونے کے تمغے حاصل کر کے قومی ریکارڈ بنانے والے ڈاکٹر ولید، 3سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی عریش فاطمہ، 3بلند ترین پہاڑ سر کرنے والے کوہ پیما شہروز کاشف، گیمنگ انڈسٹری میں ملک کا نام روشن کرنے والے ارسلان ایش اور عمران خان، قرآنی تلاوت و تحقیق میں عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے والے حسن علی کاسی، اور دنیا کے کم عمر ترین موٹیویشنل سپیکر حماد صافی شامل تھے۔

نوجوانوں کی قابلیت اور محنت کو سراہتے ہوئے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 60فیصد نوجوان آبادی ہمارے ملک کا سب سے قیمتی سرمایا ہے۔

اس سرمایے کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لیے ایسا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جس میں یہ نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لے کر ملک کا نام روشن کریں۔

Comments are closed.