منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس،سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں کیلئےخصوصی دعا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا سہ ماہی اجلاس ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس کے علاوہ سی ای سی کے جملہ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغازتلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ قاری خالد حمید نے تلاوت اور سرفراز احمد خان نے نعت سرور کونین کی سعادت حاصل کی۔ اجلاس میں مختلف فورمز، تنظیمات کی طرف سے رپورٹس پیش کی گئیں۔
سب سے پہلی رپورٹ نظامت دعوت کی طرف سے علامہ جمیل احمد زاہد نے پیش کی جبکہ نظام المدارس پاکستان کی طرف سے علامہ میر آصف اکبر، نظامت تربیت کی طرف سے غلام مرتضیٰ علوی، فہم دین پراجیکٹ کی طرف سے حفیظ اللہ جاوید، شعبہ کورسز کی طرف سے سعید رضا بغدادی، حلقات درود و فکر کے حوالے سے سید محمود الحسن جعفری نے رپورٹ پیش کی اور بہتری کیلئے تجاویز دیں۔ کے پی کے زون کی کارکردگی رپورٹ عبدالحئی علوی، کراچی زون کی کارکردگی رپورٹ مرزا جنید علی، جنوبی پنجاب زون کی کارکردگی رپورٹ سردار شاکر مزاری، بلوچستان زون کی کارکردگی رپورٹ احمد نواز انجم، وسطی پنجاب زون کی کارکردگی رپورٹ علامہ رانا محمد ادریس، شمالی پنجاب و کشمیر زون کی رپورٹ انجینئر محمد رفیق نجم نے پیش کی۔
ویمن لیگ کی طرف سے ناظمہ انیلا الیاس اور ناظمہ عائشہ مبشر نے اپنے اپنے زونز کی رپورٹس پیش کیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے چودھری عرفان یوسف، منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے مظہر محمود علوی نے رپورٹس پیش کیں۔ پی اے ٹی کی طرف سے سردار عمر دراز خان نے سہ ماہی کارگزاری پیش کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے انجینئر محمد ثناء اللہ نے سیلاب زدگان کی مدد کے تناظر میں تفصیلی رپورٹ پیش کی اور اس موقع پر شرکائے اجلاس کو ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ مراکز علم کے مجوزہ نصاب کے حوالے سے بریفنگ حافظ سعید رضا بغدادی نے دی۔ منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا کے حوالے سے افضل گجر نے ہاؤس کو بریفنگ دی اور MIE میں بہتری لانے کے لئے سروے فارم پر روشنی ڈالی۔ نوراللہ صدیقی نے مجلات کی خریداری کے ضمن میں تجاویز دیں۔
خرم نواز گنڈاپور نے قائد ڈے کی تقریبات کے ضمن میں ممبران سے تجاویز مانگیں اور انہوں نے کہا کہ مراکز علم کے نصاب میں مزید تجاویز دینے کے لئے علامہ حافظ سعید رضا بغدادی سے براہ راست رابطہ کیا جائے۔ اجلاس میں سردار شاکر مزاری اور مرکزی صدر ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی۔ عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر کمیٹیوں کے جملہ ذمہ داران و سیکرٹری میلاد جواد حامد کو مبارکباد دی گئی۔
اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خالہ زاد بھائی ریاض حسین (مرحوم) اور قاری ریاست چدھڑ کی ہمشیرہ، غلام ربانی تیمور کی والدہ اور سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں کیلئے خصوصی دعا اور ان کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ سی ای سی کے اجلاس میں سینئر راہنماؤں و ممبر سی ای سی راجہ زاہد محمود، جواد حامد، ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت، حافظ غلام فرید، عارف چودھری، رانا فیاض احمد، عبدالرحمن ملک، جاوید ہزاروی، عائشہ شبیر، نورین علوی و دیگر ممبران نے شرکت کی۔
Comments are closed.