ریاض:سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سربراہ کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے افتتاحی خطاب میں خلیجی ممالک کے سربراہان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ العلا کانفرنس کو سلطان قابوس اور شیخ صباح کے نام سے موسوم کیا ہے۔
افتتاحی سیشن میں امیر کویت شیخ نواف نے بھی خطاب کیا اور خلیجی بحران کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔پہلے سیشن کے اختتام سے قبل خلیجی ممالک کے سربراہان نے العلا اعلامیہ پر دستخط کیے۔
قبل ازیں خلیجی ممالک کے سربراہان اور وفود العلا کے مرایا ہال پہنچے تھے۔ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کانفرنس میں شریک وفود کے سربرہان کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔