ٹوئٹر پول:اکٹریت کا ایلون مسک کو ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑنے کا مشورہ

97

نیویارک:ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ٹوئٹر کا سربراہ رہنے یا عہدہ چھوڑنے کے لیے ووٹنگ ہوئی جس کے نتائج بھی آگئے۔

ٹوئٹر پر آن لائن ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کی اکثریت نے ایلون مسک کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ آن لائن ووٹنگ کے دوران 57.5 فیصد ووٹرز نے ایلون مسک کو ٹوئٹر کے سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کے حق میں ووٹ دیا۔

اسی طرح 42.5 ووٹرز نے ایلون مسک کو عہدہ چھوڑنے کی مخالفت کی۔ایلون مسک سے متعلق اس آن لائن ووٹنگ میں ٹوئٹر کے ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد صارفین نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے رائے شماری سے قبل نتائج پر عمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments are closed.