آرمی چیف کو بدنام کرنے کی کوششیں بند ہونی چاہئیں،فواد چوہدری

104

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بدنام کرنے کی کوششیں بند ہونی چاہئیں۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کہنا فضول ہے کہ آڈیو، ویڈیو لیکس نئے سربراہوں کے احکامات پر کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے استفسار کیا کہ جعلی آڈیو لیکس کی پروا کسے ہے؟ تحریک انصاف نے ایسا کوئی مطالبہ لے کر آرمی چیف سے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گھڑی عمران خان کو ملی انہوں نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق خریدلی۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نہ لیتے تو توشہ خانہ نیلام کرتا، گھڑی تو بکنی ہی تھی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ شریف اور زرداری فیملی نے پورا ملک بیچ دیا اس کا کیا جواب ہے؟

ایک اور بیان میں فواد چوہدری نے بینظیر بھٹو سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو مزاحمت اور عوامی طاقت کی علامت تھیں، بدقسمتی سے انہوں نے پارٹنر کا غلط انتخاب کیا جس کی وجہ سے بھٹو کی وراثت کا خاتمہ ہوگیا۔

Comments are closed.