لندن:ایک سال کے دوران گھریلو بلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ موازنہ کرنے والی ویب سائٹ کے حسابات کے مطابق، گھرانوں کے توانائی، کار اور گھریلو انشورنس کے مشترکہ سالانہ بلوں میں پچھلے سال کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ کا موازنہ نومبر 2022کی قیمتوں اور ایک سال قبل نومبر2021کی قیمتوں سے کیا گیاتھا۔ بل ادا کرنے والوں کو ہول سیل ہرائسز میں نمایاں اضافے سے بچانے کے لیے ایک عارضی اضافی اقدام "توانائی کی قیمت کی گارنٹی” ہے۔
یہ اقدام اس رقم کو محدود کرتا ہے جو سپلائرز گیس اور بجلی کے فی یونٹ چارج کر سکتے ہیں، جس کی لاگت برطانیہ میں ایک عام گھرانے کے لیے تقریباً 2500پونڈز سالانہ کے مساوی ہو جاتی ہے۔ توانائی کے بل اب بھی اس سے زیادہ یا کم ہوسکتے ہیں جس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ پراپرٹی کتنی اچھی طرح سے موصل ہے اور پراپرٹی میں کتنے لوگ رہ رہے ہیں۔ گارنٹی کے تحت عام لاگت1223پونڈز زیادہ ہے ، اور یہ ریگولیٹرآف جیم کی توانائی کی مقررہ حد سے بھی زیادہ ہے جو نومبر 2021میں 1277پونڈز تھی، موازنہ مارکیٹ نے کہا کہ توانائی کی قیمت کی گارنٹی کے ساتھ ساتھ، گھرانوں کو ان کے اخراجات میں مدد کے لیے دیگر مدد مل رہی ہے، جس میں 400پونڈز کی ناقابل واپسی توانائی کی وسیع رعایت، نیز کمزور گھرانوں کے لیے زندگی گزارنے کے لیے مقررہ لاگت کی ادائیگیاں شامل ہیں۔
لوگ ہیلپ فار ہاوئس ہولڈ ڈاٹ کمپین ڈاٹ یوکے (helpforhouseholds.campaign.gov.uk) پر دستیاب سپورٹ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ اپنے توانائی کے بلوں میں مدد کے بارے میں معلومات کیلئے آف جیم کی ویب سائٹ(ofgem.gov.uk/energy-advice-households)بھی دیکھ سکتے ہیں۔ کمپئیر دی مارکیٹ نے کہا ہے کہ کچھ انشورنس پریمیم بھی بڑھ گئے ہیں جبکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان بیمہ کنندگان کو خود اپنے بڑھے ہوئے اخراجات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ویب سائٹ نے بتایا کہ نومبر میں کار انشورنس کی اوسط فیس نومبر 2021 میں 553 پونڈز تھی جوکہ سالانہ 76 پونڈز اضافہ سے نومبر 2022 میں 629 پونڈز ہوگئی ۔ ہوم انشورنس کی قیمت جو نومبر 2021 میں134 پونڈز تھی وہ17پونڈز اضافہ سے نومبر 2022 میں151 پونڈز ہو گئی ۔ کمپئیر دی مارکیٹ نے متنبہ کیا ہے کہ دیگر اخراجات بشمول براڈ بینڈ، ٹی وی اور فون کے بلوں میں بھی افراط زر کے مطابق اضافہ متوقع ہے، اس لیے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ ہو گا ۔ اس کے تازہ ترین گھریلو مالیاتی اعتماد سے باخبر رکھنے والے سروے کے مطابق ایک تہائی سے زیادہ (36فیصد) بچوں والے گھرانے توانائی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
کمپئیر دی مارکیٹ میں کاسٹ آف لیونگ ایکسپرٹ ہیلن بارنس نے کہا ہے کہ لاکھوں گھرانے بڑھتے ہوئے اخراجات سے پریشان ہوں گے، بہت سے اپنے باقاعدہ بلوں اور توانائی کی قیمتوں کو برداشت کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، جو کئی برسوں کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھرانوں کو قیمتوں میں مزید اضافے سے پہلے اپنے باقاعدہ بلوں کو چیک کرنا چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ کہاں بچت کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.