پاکستان پریس کلب یوکے کا اہم اجلاس،انتخابی عمل کو حتمی شکل دیدی گئی

151

لندن(رپورٹ شیراز خان)پاکستان پریس کلب یوکے کا ایک جلاس زیر صدارت صدر مبین چوہدری منعقد ہوا جس میں انتخابی عمل کو حتمی شکل دی گئی۔ اس اجلاس کیلئے گزشتہ ہفتے مرکزی سیکریٹری ارشد رچیال اور مانچسٹر برانچ کے صدر ماجد نذیر نے پاکستان میں اپنی مصروفیات کے باعث شرکت سے معذرت کرلی تھی۔

میٹنگ میں جن ارکان نے شرکت کی ان میں مرکز سے کلب کے صدر مبین چوہدری، سینئر نائب صدر شیراز خان، جوائنٹ سیکریٹری مسرت اقبال، انفارمیشن سیکریٹری نادیہ راجہ، فنانس سیکریٹری رفیق مغل،ممبرز مرکزی گورننگ باڈی عدیل خان، عمران ظہور راجہ، اسرار راجہ اور فرحت کاظمی کے علاوہ یارکشائیر برانچ کے صدر زاہد نور، شفیلڈ برانچ کے صدر شفقت مرزا، لوٹن برانچ کے صدر اسرار خان اور مڈلینڈز برانچ کے صدر ربنواز چغتائی شامل تھے۔

بہت سے دیگر امور پر تفصیلی بحث کے بعد انتخابی عمل کے شیڈول پر متفقہ فیصلہ ہوا کہ کاغذات نامزدگی کیلئے ہر رکن PPCUK پر ای میل کرکے نامینیشن پیپرز کاغذات نامزدگی اور ممبرز لسٹ منگوانی ہوگی۔ یہ عمل دو جنوری سے آٹھ جنوری تک جاری رہیگا۔ انتخابی عمل شرکت کے خواہشمندگان کی ابتدائی لسٹ 9 جنوری شام آویزاں کردی جائےگی۔کاغذات واپس لینے کی حتمی تاریخ دس جنوری رات بارہ بجے ہوگی۔امیدواران کی ابتدائی لسٹ 12 کو آویزاں کردی جائے گی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینےکی حتمی تاریخ 13 جنوری ہوگی۔

امیدواران کی دوسری لسٹ 15 جنوری کو آویزاں کردی جائے گی اس پر اعتراضات اگلے دن یعنی 16 جنوری تک کے لئے جائیں گے جسکے بعد امیدوارں کی حتمی لسٹ 18 جنوری کو آویزاں کردی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اگر کوئی ممبر ملک سے باہر ہو تو وہ ٹکٹ اور بورڈنگ پاس دکھا کر پوسٹل ووٹ کی سہولت حاصل کرسکتا ہے، الیکشن رواں ماہ 29 جنوری لندن میں منعقد ہونگے،یاد رہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان گزشتہ ہفتے زوم پر ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا تھاجس میں بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی تھی۔

Comments are closed.