اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم صفدر اپنی سرجری کے لیے آج لندن سے جینیوا کے لیے روانہ ہو گئیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مریم صفدر چیف آرگنائزر کے طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے جنوری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گی۔
Comments are closed.