9.7 ارب ڈالر میں سے 8 ارب ڈالر قرض ملا ہے، وزیر خزانہ کی وضاحت

88

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس کے اعلان کردہ 9 اعشاریہ 7 ارب ڈالر میں سے آٹھ ارب ڈالر قرضے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر وزیر خزانہ نے وضاحت کر دی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اعلانات میں سے پروجیکٹ لونز کی رقم 8 ارب ڈالر سے زائد ہے اور اگر سعودی ڈیولپمنٹ بینک کے ایک ارب ڈالر بھی شامل کر لیے جائیں تو یہ رقم 9 ارب ڈالر سے زائد ہو جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قرض کتنا ہے اور امداد کتنی ہے، اس میں پڑنے کے بجائے متاثرین کی بحالی پر توجہ دینی ہوگی۔

Comments are closed.