جیریمی کلارکسن کا اخباری کالم، شہزادہ ہیری کا شاہی خاندان پر میگھن کا دفاع کرنے میں ناکامی کا الزام

106

لندن:شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان پر الزام لگایا ہے کہ وہ جیریمی کلارکسن کے اخبار کے کالم کے تنازعہ میں ان کی اہلیہ میگھن کا دفاع کرنے میں ناکام رہا ہے۔ آئی ٹی وی پر ایک انٹرویو میں، ڈیوک آف سسیکس نے کہا کہ گزشتہ ماہ سن کے خوفناک مضمون کے بارے میں خاموشی کانوں میں گونج رہی ہے۔ انہوں نے بکنگھم پیلس کے استقبالیہ میں ایک نسلی تنازعہ کے بعد کی گئی فوری کارروائی کو میگھن کے ساتھ رویئے سے متضاد قراردیا۔

شہزادہ ہیری نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی جلد کی رنگت کے بارے میں،شاہی خاندان کی نامعلوم شخصیت کے نسل پرستانہ تبصروں پر یقین نہیں رکھتے۔ میگھن کے بارے میں کلارکسن نے مضمون میں لکھا تھا کہ کالم نگار کس طرح اس دن کا خواب دیکھ رہی تھی جب اسے برہنہ ہو کر برطانیہ کے ہر قصبے کی گلیوں میں پریڈ کروائی جاتی ہے جب کہ ہجوم شرم کرو کے نعرے لگاتا ہے۔ اور اس پر فضلات کے گانٹھ پھینکتا ہے۔ بعد میں سن کی طرف سے یہ مضمون ہٹا دیا گیا اور اخبار اور مسٹر کلارکسن نے معافی کا اشارہ کیا، شہزادہ ہیری نے مضمون کواپنی اہلیہ کے لیے خوفناک ،تکلیف دہ اور ظالمانہ قرار دیا۔

شہزادے نے اس مضمون کے بارے میں شاہی ردعمل کی کمی کو ان واقعات سے تشبیہ دی جو صرف تین ہفتے قبل لیڈی سوسن ہسی اور نگوزی فولانی کے درمیان بکنگھم پیلس میں ایک تصادم کے بعد ہوئے تھے۔ برطانوی چیریٹی کی سیاہ فام بانی محترمہ فلانی ملکہ کی کنسورٹ کیملا کے زیر اہتمام ایک تقریب میں مہمان تھیں۔ انہیں لیڈی ہسی نے بار بار چیلنج کیا کہ وہ واقعی کہاں سے ہیں – اور محترمہ فولانی نے شکایت کی کہ اس گفتگو نے انہیں کس طرح ناراض کیا ہے۔ تنازعہ پر محل نے فوری معافی مانگی اور دونوں خواتین کے درمیان ذاتی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

پیلس نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس نے ریمارکس کو ناقابل قبول اور انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ لیڈی ہسی نے بالآخر لیڈی آف دی ہائوس ہولڈ کے طور پر استعفیٰ دے دیا۔ پرنس ہیری نے اس منگل کو اپنی یادداشت اسپیئر کی اشاعت سے قبل انٹرویو لینے والے ٹام بریڈبی سے بات کے دوران لیڈی ہسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطلب کبھی کوئی نقصان نہیں تھا۔ لیکن اس نے جیریمی کلارکسن کی طرف سے ان کے بارے میں استعمال کی جانے والی زبان کے بعد محترمہ فلانی اور ان کی اہلیہ سے روا رکھے گئے رویہ کے درمیان فرق کی طرف اشارہ کیا۔

آئی ٹی وی انٹرویونے پرنس ہیری اور میگھن کے پچھلے دعوے پرگفتگو کی جو اوپرا ونفری کے ساتھ 2021کے انٹرویو میں کیا گیا تھا کہ شاہی خاندان کے ایک رکن نے اپنے مستقبل کے بچے کی جلد کے رنگ کے بارے میں سوالات اٹھائے تھے۔ پرنس ہیری نے دوبارہ فرد کا نام نہیں لیا – اور تجویز کیا کہ یہ نسل پرستی کی بجائے لاشعوری تعصب کا معاملہ ہوسکتا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اس سوال کو نسل پرستی کے طور پر دیکھیں گے، انہوں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کروں گا، میں اس خاندان میں نہیں رہتا۔

انہوں نے اوپرا کے انٹرویو میں شاہی خاندان کے ارکان پر نسل پرستی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی پریس نے کہا تھا کہ وسیع پیمانے پرانٹرویو میں میگھن کے شاہی خاندان میں شمولیت کے بعد پیدا ہونے والے تناؤ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بریڈبی نے کہا کہ یہ تاثر تھا کہ شہزادہ ولیم اور کیتھرین میگھن کے ساتھ نہیں چل پائے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ ایک منصفانہ مشاہدہ تھا، پرنس ہیری نے جواب دیا ہاں، قنعی منصفانہ تھا۔

پرنس ہیری نے کہا کہ انہیں اور میگھن کو بلاک پر نئے بچوں کے طور پر پیش کیا گیا تھا جنہوں نے شاہی خاندان کے دیگر افراد سے لائم لائٹ چرانے کی دھمکی دی تھی – اور اس کی وجہ سے ان تعلقات میں مسائل پیدا ہوئے۔ اپنے بھائی پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرین کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے امید کرتا تھا کہ ہم چاروں اکٹھے ہوں گے لیکن بہت جلد یہ معاملہ میگھن بمقابلہ کیٹ بن گیا۔ 95 منٹ کے انٹرویو میں، انہوں نے ان دنوں کو یاد کیا جب وہ سرکاری مصروفیات اور دیگر سیر و تفریح میں تیسرا پہیہ تھے – لیکن اس وقت شہزادہ ولیم اور کیتھرین کے ساتھ ان کے تعلقات خاصے گرم جوشی پر مبنی تھے۔

Comments are closed.