لندن:میئر لندن صادق خان نے گزشتہ روز ایسٹ لندن میں کرسمس کرائسس کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کے دوران لندن میں بے گھر نوجوانوں اور دیگر لوگوں کو800مکان فراہم کرنے کیلئے فنڈنگ کا اعلان کردیا،اپنے دورے کے دوران میئر لندن نے حال ہی میں کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور ہونے والے لوگوں سے ملاقات بھی کی۔میئر لندن نے لندن میں کھلے آسمان تلے سونے والوں کو 800 مکان فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کم وبیش 75 ملین پونڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
صادق خاں نے نیو ہیم میں کرسمس کرائسس کا دورہ کیا اس جگہ نئے سال کی آمد کے بعد سروسز ختم کردی گئی تھیں ،لیکن سٹی ہال نے چیریٹیز کرائسس اور سینٹ منگو کے ساتھ تعاون جنوری کے سرد ترین ہفتوں میں یہ سہولت جاری رکھیں۔ اسٹاف نے میئر کو بتایا کہ بے گھر لوگوں کیلئے دستیاب تمام بستر بھر چکے ہیں ،انھوں نے بتایا کہ یہاں بستر حاصل کرنے والے لوگ عام طورپر انتہائی غریب و لاچارو بے سہارا ہوتے ہیں،ذہنی فتور کا شکار ہوتے ہیں یا امیگریشن سے متعلق مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔
اس موقع پر صادق خان نے شہر کے بے بس اور لاچار لوگوں کی انتھک خدمات کرنے پر لندن کے عوام کی جانب سے کرائسس اور سینٹ منگو کاشکریہ ادا ۔انھوں نے کہا کہ ہم تنہا یہ کام انجام نہیں دے سکتے ۔انھوں نے کہا کہ ملک کے دارالحکومت میں لوگوں کے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے حکومت کو ان اسباب کا خاتمہ کرنا ہوگا جن کی وجہ سے لوگ اس سر د موسم میں سڑکوں پر کھلے آسمان تلے دربدری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
کرائسس کے چیف ایگزیکٹو میٹDownie نے کہا کہ ہماری یہ خدمات دراصل آغاز سفر ہے اور ان کی بے گھری ختم کرنے کیلئے ہمیں محفوظ اور قابل استطاعت رہائشی سہولتوں کی ضرورت ہے۔اس وجہ سے لوگوں اپنی زندگی از شروع کرنے کا موقع دینے کیلئے میئر کی جانب سے فنڈنگ کے اس اعلان کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔کرائسس ایٹ کرسمس کھلے آسمان تلے سونے والوں کو سہولتیں پہنچانے کیلئے Ikea ،اسڈا اور گڈ تھنگس فائونڈیشن کے اشتراک سے کام کرتی ہے،نئے مکانوں کیلئے قومی بجٹ میں 270 ملین پونڈ رکھے گئے ہیں اور چیریٹیز ،ہائوسنگ ایسوسی ایشنز اور دیگر ادارے اس سال کے آخر تک اس کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کریں گے۔
Comments are closed.