پاکستان ہائی کمیشن لندن میں’پاکستان اسٹوڈنٹس پورٹل‘لانچ کی تقریب، طلبہ کی بھرپور شرکت

123

لندن:پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ’پاکستان اسٹوڈنٹس پورٹل‘ کا سافٹ لانچ ہوا۔ برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی نژاد طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے اس پاکستان اسٹوڈنٹس پورٹل لانچ میں شرکت کی ۔

یہ پلیٹ فارم پاکستانی نژاد طلباء کو "برٹش پاکستانی اسٹوڈنٹس اینڈ ینگ پروفیشنلز آرگنائزیشن” کی ایک چھتری کے نیچے اکٹھا کرے گا جو انہیں مضبوط نیٹ ورکنگ اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرے گا۔طلباء پورٹل کے ذریعے ہائی کمیشن میں اپنا اندراج کروا سکیں گے۔

ہائی کمشنر معظم احمد خان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 100,000 برٹش پاکستانی اورپاکستان سے آنے والےطلباء سالانہ برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لیتے ہیں اور ان تک پہنچنا مشن کی ترجیح ہے۔ ہائی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ پورٹل نیٹ ورکنگ، معلومات کے تبادلے اور ملازمتوں اور انٹرن شپ کی تلاش کے لیے ایک موثر ذریعہ ثابت ہوگا۔

طلباء نے ہائی کمیشن کے اقدام کو سراہا اور پورٹل پر رجسٹریشن کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جو فروری 2023 کے پہلے ہفتے میں لائیو ہوگا۔

Comments are closed.