لامبیتھ کونسل نے کنفیوژڈ ٹریفک سائن کی وجہ سے ڈرائیوروں کو 100,000 واپس کردیئے

90

لندن :جنوبی لندن کی ایک کونسل لامبیتھ نے کنفیوژڈ ٹریفک سائن کی وجہ سے ڈرائیوروں سے جرمانے کے طورپر وصول کئے گئے 100,000 واپس کردیئے لامبیتھ کونسل نے بلہیم میں ہائیڈر تھروپ روڈ پر گزشتہ سال مئی اور نومبر کے دوران 1,635 ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا تھا، ان میں سے صرف 400نے جرمانے کو چیلنج کیا تھا، ان میں سے زیادہ نے یہ موقف اختیار کیا کہ ٹریفک سائن پڑھنا مشکل تھا۔

لیبر پارٹی کے زیر انتظام کونسل نے 10کے سوا ابتدائی طورپر تمام اپیلیں مسترد کردی تھیں لیکن بعد میں اس نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور جرمانے کی تمام رقوم واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسٹریٹ ہیم ہل ویسٹ اور تھرونٹن، جہاں یہ سڑک واقع ہے، سے لبرل ڈیموکریٹ کی کونسلر ڈونا ہیرس نے اس صورت حال کو شرمناک قرار دیا ہے۔

سڑک پر واقع ہنری کاونڈش پرائمری اسکول میں بچوں کو چھوڑنے اور انھیں واپس لینے کے اوقات میں اس سڑک پر کارز کے داخلے پر گزشتہ سال موسم بہار میں پابندی عائد کی گئی تھی، اس سڑک پر آویزاں سائن 9دسمبر کو ہٹا دیئے گئے تھے، اب لامبیتھ کونسل نے اب تک کئے گئے تمام جرمانوں کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈونا ہیرس نے، جو لبرل ڈیموکریٹ گروپ لامبیتھ کی شریک سربراہ بھی ہیں، نے کہا ہے کہ یہ لامبیتھ کونسل کیلئے شرمناک بات ہے۔

انھوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کونسل نے درست سائن نصب کیوں نہیں کئے اور اپنی غلطی تسلیم کرنے میں کئی مہینے کیوں لگے؟۔ ڈونا ہیرس نے لامبیتھ کونسل کی کابینہ کے ارکان سے ہوا کو صاف بنانے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نےکونسلر رزینا چوہدری سے کونسل کی جانب سے اس غلطی پر معذرت کرنے کا مطالبہ کیا لیکن رزینا چوہدری نے معذرت تو نہیں کی لیکن کہا کہ جرمانوں کی تمام رقم واپس کردی گئی ہے۔

اجلاس کے بعد ڈونا ہیرس نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کونسل جرمانے کی تمام رقم واپس کرنے پر رضامند ہوگئی لیکن ان جرمانوں کی وجہ سے جن کو تکلیف پہنچی، ان سے نہ تو ندامت کا اظہار کیا گیا اور نہ ہی معذرت کی گئی۔

Comments are closed.