وزیر اعظم عمران خان کی سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات

0 198

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے اپنے فوری طور پر کوئٹہ نہ پہنچنے کی وضاحت دے دی۔

عمران خان نے مچھ سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو سمجھنا چاہیے کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے آنا ایک اور چیز ہوتی ہے، اس لیے میں نے کہا تھا کہ آپ تدفین کردیں میں فوری آؤں گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لیکن جب آپ شرط لگائيں گے تو میں نہ بھی ہوا کوئی اور وزیراعظم ہوگا تو یہ ایک مثال بن جاتی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک ایک چيز دیکھ رہا تھا کہ یہ کیا ہورہا ہے، آپ کے دکھ درد میں صرف میں نہیں پورا پاکستان شامل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شکر ہے کہ آپ نے میری بات مانی اور شہداء کی تدفین کی، ساری قوم، میری حکومت، صوبائی حکومت، سیکیورٹی فورسز آپ کے ساتھ کھڑی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے شیعہ سنی کا فساد کون پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، میں صرف پاکستان میں نہيں، پوری دنیا میں مسلمانوں کی تقسیم ختم کروانے کی کوشش کررہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی ہے کہ ایران اور سعودی عرب کا اختلاف ختم کروایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.