لندن:برمنگھم سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو ہیتھرو ائرپورٹ سے اینٹی ٹیررازم قوانین کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔
30اور66سال کی عمر کے ان افراد کو برطانیہ سے روانہ ہونے والی پرواز میں سوار ہونا تھا لیکن انہیں جمعرات کو اینٹی ٹیررازم ایکٹ2000کے شیڈول 7 کے تحت ہیتھرو ائرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ برمنگھم میں ایک ایڈریس کی تلاشی جاری ہے۔
ان افراد کو اینٹی ٹیررازم ایکٹ 2006 کی دفعہ 5 کے تحت دہشت گردی کی تیاری، ارتکاب اور اکسانے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔ انہیں پوچھ گچھ کیلئے ویسٹ مڈلینڈز کے ایک پولیس سٹیشن لے جایا گیا ہے۔
Comments are closed.